سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان معاہدوں میں اعتماد کی کمی ،سروے

63

لاہور(کامرس ڈیسک)کووِڈ19- کے بحران کے باعث دنیا بھر میں حکومتوں کو خریداری میں دشواریوں کا سامنا ہے جو زندگی بچانے والی اشیاء اور خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لیے اُن کی قابلیت اور فوری رد عمل کی صلاحیت کا امتحان ہے۔ یہ بات دی ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی ’’نیو ماڈلز آف پبلک پروکیورمنٹ: اے ٹول فار سسٹین ایبل ریکوری شائع کردہ نئی تحقیقی رپورٹ میں بیان کی گئی ہے۔