قومی اسکواڈ پر ایس او پیز کی پابندی ختم،کل ٹریننگ کا آغاز کریگا

375

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ میں موجودقومی کرکٹ ٹیم کا آخرکار مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔قومی ا سکواڈ میں شامل52ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ ہونے کے بعد آج کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے ،مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی،قومی اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر آج قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ آج ہی کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی،قومی اسکواڈ میں شامل 52 ارکان آج کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے ، کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے ایک رکن ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کر ے گا ،یہ رکن جمعرات تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا،قومی اسکواڈ آج مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا،جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ آج کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا ،مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اورسپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی، اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے ،ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ آج ہو گا، کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاون پہنچیں گے، انہیں کھانسی کی شکایت پر دبئی سے آمد پر آکلینڈ روک لیا گیا تھا جب کہ باقی اسکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچا، شاہد اسلم نے اپنی آئسولیشن آکلینڈ میں مکمل کی جہاں ان کے تمام ٹیسٹ منفی آئے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کوئنز ٹاؤن میں علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔ دونوں اسکواڈز کل سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد دونوں اسکواڈز سیریز میں شرکت کے لیے اپنے اپنے مقررہ وینیوز پر روانہ ہوجائیں گے۔ قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر عماد وسیم اور محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔ عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔