عالمی ٹیسٹ رینکنگ، اسٹیو اسمتھ نمبر ون اورولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے

203

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے پہلے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف 251 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کی بدولت کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے نیل وگنر دوسرے نمبر پر آگئے۔ جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد انگلش بولر اسٹروٹ بروڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل رائونڈرز کیٹگری میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس سرفہرست ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے۔ جبکہ بھارت کے راوندرا جاڈیجا کا تیسرے نمبر ہے۔