لنکا پریمیئر لیگ میں محمد عامر نے تباہی مچادی،5وکٹیں لے لیں

264

ہمبنٹوٹا(جسارت نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں تباہی مچادی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عامر لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں کولمبو کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے۔واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں کی گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 5 میچز کھیل چکی ہے اور کسی میچ میں بھی انہیں کامیابی نہیں ملی۔