مرکنٹائل ایکس چینج میں 7ارب روپے کے سودے

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 8,732 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 3.384 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.162 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 922.260 ملین روپے رہی۔