‘ کچھ کھلاڑیوں نے بے دھیانی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی’

311

ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی سمیع برنی  نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پر کچھ کھلاڑیوں نے بے دھیانی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی سمیع برنی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پروٹوکول نیوزی لینڈ کی ہیلتھ منسٹری نے بنائے، روانگی سے  پہلے ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے تھے جو منفی آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے 6 کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ہر کھلاڑی کے جانے سے پہلے تین تین ٹیسٹ کیے گئے تھےنیوزی لینڈ کے شہری بھی غیرملکی سفرسے آتے ہیں تو ان کے بھی ٹیسٹ ہوتے ہیں  بیرونی ممالک سے آنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ وزارت صحت کی جانب سے قومی اسکواڈ کے  ایک اور رکن کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی اور یہ رکن بھی قومی اسکواڈ کے ہمراہ کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا.

نیوزی لینڈ وزارت صحت کے مطابق قومی اسکواڈ کا ایک رکن جمعرات تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا،آئسولیشن مدت پوری کرنے کے بعد  قومی اسکواڈ کا یہ رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن پہنچے گا.

قبل ازیں نیوزی لینڈ ہیلتھ حکام کی جانب سے 53 رکنی قومی اسکواڈ میں سے 51 کو اجازت دی گئی تھی تاہم پاکسانی اسکواڈ کے ایک اور رکن کو اجازت ملنے کے بعد قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔