دورہ نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے 12 ویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

436

دورہ نیوزی لینڈ میں موجود 53 رکنی پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کرائسٹ چرچ میں کورونا ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے.

ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی کرائسٹ چرچ میں  43 افراد کی 12 ویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی جبکہ قومی اسکواڈ کے ایک رکن اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی آکلینڈ میں ٹیسٹنگ کی گئی.

شاہد اسلم کوکھانسی کی شکایت پرآکلینڈمیں روک لیا گیا تھا اور وہ آکلینڈ میں آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں اور مجموعی طور پر پانچویں کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کل موصول ہوں گے.

دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کی 12ویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگئی اور کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ رپورٹ کل آئے گی.

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آیا تھا.

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور جن 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.