قومی اسکواڈ کے ایک رکن کو مزید آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت

290

نیوزی لینڈ حکام نے قومی اسکواڈ کے ایک رکن کو مزید آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کردی جبکہ باقی 52 رکنی اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت دے دی.

نیوزی لینڈ وزارت صحت کی جانب سے قومی اسکواڈ کے  ایک اور رکن کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی اور یہ رکن بھی قومی اسکواڈ کے ہمراہ کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا.

نیوزی لینڈ وزارت صحت کے مطابق قومی اسکواڈ کا ایک رکن جمعرات تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا،آئسولیشن مدت پوری کرنے کے بعد  قومی اسکواڈ کا یہ رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن پہنچے گا.

قبل ازیں نیوزی لینڈ ہیلتھ حکام کی جانب سے 53 رکنی قومی اسکواڈ میں سے 51 کو اجازت دی گئی تھی تاہم پاکسانی اسکواڈ کے ایک اور رکن کو اجازت ملنے کے بعد قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے.

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل پاکستانی اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دے گا اور کوئنزٹاؤن میں ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ کرسکے گا.

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا تھا کہ چھٹے اور نویں روز کورونا کیس رپورٹ ہونے والے 2 ارکان یہیں آئسولیشن پوری کریں گے تاہم دونوں ارکان آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ جوائن کریں گے.

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مودود ہے جہاں قومی ٹیم نے دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع ہوں گے۔ ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے۔