نیوزی لینڈنے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

437

ہیملٹن(جسارت نیوز) نیوزی لینڈنے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بہ آسانی اننگز اور 134رنز سے شکست دیکر 2میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز519رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 138رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی صرف247رنز ہی بنا سکی،کیوی کپتان کین ولیمسن پہلی اننگز میں 251رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11دسمبر سے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والی 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔کیوی کپتان کین ولیمسن پہلی اننگز میں 251رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ولیمسن نے اس اننگز میں کئی ریکارڈ توڑے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 7وکٹوں کے نقصان پر اس نے 145اوورز میں 519رنز کا مجموعہ بنا لیا، اگرچہ ابتدا ہی میں اوپنر ول ینگ کی وکٹ محض 14رنز پر گر گئی تھی تاہم اس کے بعد اوپنر ٹام لیتھن اور کپتان کین ولیمسن کے مابین شان دار اشتراک کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 64اوورز میں محض 138رنز پر آٹ ہو گئی، سب سے زیادہ اسکور جان کیمبل نے 26 رنز بنائے۔ ٹم ساتھی نے شان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں لیں۔