سٹیزن پورٹل عمران خان کا قوم کیلیے تحفہ ہے، شبلی فراز

145

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سٹیزن پورٹل قوم کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے، دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔ ہفتے کو ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کے لیے رسائی
دے کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے، تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں،انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے،وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔