کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کرکٹر رضا حسن نے معافی مانگ لی

202

لاہور(جسارت نیوز) کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے رضا حسن اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور سب سے معافی مانگتا ہوں۔ کرکٹ بورڈ ساتھی کھلاڑیوں اوراپنے فینزسے وعدہ کرتا ہوں کہ دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔