مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.5ارب روپے کے سودے

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روزمیٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 10.5ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 9,235 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 8.095 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 962.665 ملین روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 381.782 ملین روپے رہی۔