تھائی لینڈ میں فوج کیخلاف احتجاج، مظاہرین فوجی اڈے تک پہنچ گئے

352

تھائی لینڈ میں جمہوریت کے حامی کارکن اس بار فوج کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے دارالحکومت بینکاک کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لگ بھگ 800 مظاہرین ریلی کی صورت میں فوج کے 11 ویں انفنٹری رجمنٹ کے اڈے پر پہنچ چکے ہیں جو ملک کے شاہی محل سے قریب ہے۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے پہلے ہی سے دو بسوں کو تباہ کیا تھا جو اڈے کے داخلی راستے کو روکنے کے لئے استعمال کی گئیں تھیں حفاظتی تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تاہم ابھی تک مظاہرین اور سیکورٹ اہلکاروں کے درمیان کسی بھی قسم کے تصادم کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین کا ماننا ہے کہ تھائی لینڈ میں فوج جمہوریت کو مجروح کرتی ہے اور یہ کہ بادشاہ مہا واجیرونگونگ کارن بھی جمہوریت کو مجروح کرنے میں برابر کے حصے دار ہیں۔