کے ٹی اے بیچ ٹینس، عباد،اسامہ اورمحمد علی کی شاندار فتح

398

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹینس ایسو سی ایشن نے سندھ اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کی زیر سرپرستی پہلی کے ٹی اے بیچ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کلفٹن ساحل سمندر پر کیا گیا، جس میں عباد سرور نے اپنا سنگلز فائنل اسامہ سعید کو اور ڈبلز محمد علی کے ساتھ مل کر احسن احمد اور فیضان علی کے خلاف جیت کر ڈبل کرائون حاصل کر لیا۔ بیچ ٹینس کا سامان انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو گزشتہ ماہ بھیجا تھا جسے بیچ ٹینس کی معروف انٹرنیشنل کمپنی سینڈ ایور نے اسپانسر کیا ۔ بیچ ٹینس 2013 سے منعقد ہونے والے کراچی بیچ گیمز کا ہمیشہ حصہ رہا ہے لیکن اس میں مقامی طور پر تیارکیے گئے ٹینس ریکٹ اور دیگر سامان استعمال کیا گیا جاتا رہا ہے ۔ پہلی بار عالمی معیا ر کا سامان استعمال کیا گیا ہے ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے محمد خالد رحمانی نے اس پہلے تاریخی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ جس میں مینز سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں 12مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جبکہ 5خواتیں نے بھی نمائشی میچ کھیلے۔ محمد خالد رحمانی نے انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن اور کھیلوں میں سامان کے معروف ادارے سینڈایور کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے بین الاقوامی معیار کے ٹیس مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ممکن ہو سکا۔ رحمانی نے اعلان کیا کہ آئندہ تمام قومی اور سندھ کی سطح کے ٹورنامنٹ میں بیچ ٹینس کے ایونٹ بھی شامل کیے جائیں گے۔