د بئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس متعارف

214

دبئی(کامرس ڈیسک)دبئی میں پاکستانی تارکین وطن کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بینک الفلاح کے چیئرمین شیخ نہیان مبارک النہیان نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس متعارف کرائے جو حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک خصوصی اقدام ہے۔اس موقع پر شیخ النہیان نے کہا کہ بعض اہم اقدامات کے باعث پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئے مالیاتی خدمات کے حب کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کو ایک نفیس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے زیادہ مالی حیثیت رکھنے والے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی پروڈکٹس ہے جس کی جڑیں دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں سے ایک پاکستان کی معیشت کی موجودہ اور مستقبل کی ترقی میں پیوست ہیں جو ایک ایسی معیشت ہے جہاں ذی شعور سرمایہ کار موجودہ اور مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے تیار کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تیاری کے حوالے سے وژن اور مشن کے بارے میں گفتگو کی۔