چودھری شوگرملز، شریف خاندان کیخلاف انکوائری کا آغاز

130

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کی چودھری شوگرملز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز میں نوازشریف، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئی ہیں جس کے تحت نیب نے ابوظبی اور دبئی میں واقع دفاتر کو نوٹس ارسال کردیے ہیں۔ نیب کے مطابق تحقیقات پنجاب میں واقع چودھری شوگر ملزکے خلاف کی جارہی ہیں، چودھری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے اس سلسلے میں شوگر ملز مالکان کو تحریری بیان پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہورکی جانب سے شوگر مل مالکان کو 7 دسمبر کو تحریری جواب سمیت پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔