کورونا کے باوجود معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم

512

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی معاشی بہتری کی ایک مثال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل صنعت کو برآمدی آرڈرز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وزارت تجارت و صنعت کو معاونت کے لیے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ٹیکسٹائل صنعت کو بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعاون فراہم کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔

وزیراعلیٰ صوبے کے امور سے متعلق وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ پنجاب حکومت نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔

وزیراعظم کو ریور راوی پروجیکٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔