ڈیٹا فروخت کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت

262

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت۔ نادرا نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، عدالت نے سیکرٹری ٹیلی کمیونیکیشن سے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت
طلب کی، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے لیے ڈارک ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا، شہریوں کا حساس ڈیٹا 35 کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ڈیٹا موبائل صارفین کا شناختی کارڈ نمبرز، مکمل ایڈریس فون نمبر اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔