لاہور، بیوٹیشن خاتون کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

174

لاہور (آن لائن) یوحنا آباد کی رہائشی بیوٹیشن ہما کرامت نے الزام عاید کیا ہے کہ نشتر کالونی میں نرس کے ذریعے میک اپ کے لیے گھر بلاکر 4افراد نے زیادتی کی اور برہنہ وڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک میل کیا گیا۔ ہما کرامت نے تھانہ نشتر کالونی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ 6 ماہ قبل آسیہ نامی نرس نے میک اپ کے بہانے گھر بلایا اور نشہ آور دوا ملاکر جوس پلایا جس کے بعد ملزمان سرفراز جیون، سلیم، نذیر اور منیر مسیح نے زیادتی کی۔ پولیس نے نرس سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ معاملہ مشکوک ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔