حکومت کوتاجروں کے مفادمیں بہترین تجاویز دینگے،عارف جیوا

211

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی جانب سے نائب صدرکے امیدواراور آباد کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری اور تجارت کا ماحول سازگار ہو رہا ہے،تعمیراتی شعبے اور اس سے وابستہ 70 سے زائد صنعتوں میں ترقی کے واضح امکانات ہیں، ایکسپورٹ میں اضافہ،روپے کی قدر میں بہتری بہتر مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں لیکن حکومت کو مہنگائی کم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے،یو بی جی کے امیدوار فیڈریشن الیکشن میں بھرپور اکثریت سے کامیابی کے بعد خالدتواب کی سربراہی میںحکومت کو مثبت پالیسیوں کیلئے تجاویز فراہم کرے گی۔