دراز 11.11 سیل ،پلے اسٹور پر صف اول کی ایپ کا درجہ حاصل

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دراز کی جانب سے پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی سالانہ 11.11 سیل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس فلیگ شپ سیل نے 1 کروڑ 50 لاکھ مقامی اور بین الاقوامی مصنوعات پر 50 کروڑ روپے مالیت کی بڑی رعایتیں پیش کیں جن میں معروف برانڈز یونی لیور، نیسلے، پی اینڈ جی، آر بی، ہائیر، ٹی سی ایل، ون پلس اور ژائو می اور پے منٹ پارٹنرز ایچ بی ایل، ایزی پیسہ، ویزا اورا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے رعایتیں بھی شامل ہیں۔ اس سیل کے دوران 24 گھنٹے کے اندر پلیٹ فارم پر 25 لاکھ سے زائد متحرک صارفین کو دیکھا گیا۔