فراز الرحمٰن کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے چیئرمین نامزد

176

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )کے صدر سلیم الزماں نے سابق سینئر نائب صدر فراز الرحمٰن کو کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ برائے سال 2020-21کے لیے چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔ اپنی نامزدگی پر انہوں نے کاٹی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، صدرسلیم الزماں اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممبران سے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔