مرکنٹائل ایکس چینج میں6.3ارب روپے کے سودے

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روزمیٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے6.3ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 6,257 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 2.899 ارب روپے رہی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.134 ارب روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 669.181 ملین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 496.133 ملین روپے رہی۔