ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا

667

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کوڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر ایک بار پھر 161روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ یورو اور برطانوی پاونڈ کے سامنے بھی روپے کی قدر کم ہو گئی ۔ پیرکو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.75روپے سے بڑھ کر 161.05روپے اور قیمت فروخت 160.85 روپے سے بڑھ کر161.25روپے ہو گئی۔