جہانگیر ترین کی شوگر ملز آڈٹ کا ایف بی آر کا نوٹس معطل

323

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کوآڈٹ کے لیے سلیکٹ کرنے سے متعلق ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کومعطل کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن نے جے ڈبلیو ڈی ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میںموقف اپنایا گیاکہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 برسوں کا آڈٹ شروع کر دیاگیا ہے، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے آڈٹ کا اختیار نہیں، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے آڈٹ کے نوٹس کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کیے، کمشنر ان لینڈ ریونیو نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیے۔ کارروائی کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ۔ حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت اور ایف بی آر کے درخواست گزار کے نوٹس معطل کیے جائیں۔