ٹی پی ایل فلیٹ مینجمنٹ سروسز فراہم کرے گا

501

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معروف IoT کمپنی TPL Trakker کو نجی شعبہ میں ایشیا کی سب سے پہلی Sialkot Dry Port Trust (SDPT) کے لیے فلیٹ مینجمنٹ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ شراکت داری کے بعد TPL Trakker،Sialkot Dry Port Trust کی کاروباری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک کسٹمائزڈ حل فراہم کرے گا۔ ان خدمات میں ان کے فلیٹ کی آن لائن ٹریکنگ، ڈرائیو ٹائم پر بزنس انسائٹس ور سفری فاصلہ، فلیٹ کے رئیل ٹائم اسٹیٹس سے آگاہ کرنے کے لیے لائیو ڈیش بورڈ، جیو فینسنگ کی تشکیل اور نگرانی سمیت ایس ایم ایس الرٹس شامل ہوں گے جس سے SDPT کو کسٹمز بانڈڈ وہیکلز کے فلیٹ کے انتظام میں مدد ملے گی۔ SDPT نجی شعبہ میں سب سے بڑا بانڈڈ کیریئر ہے۔