قائداعظم ٹرافی،چوتھے رائونڈکاپہلاروزمکمل

298

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ2020-21 کے چوتھے رائونڈ میں تین میچز کھیلے جارہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور عمیر بن یوسف کی شاندار سنچریوں کی بدولت سندھ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنالئے ہیں۔ عمیربن یوسف 129 رنزبناکرناٹ آئوٹ ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے مارے ۔ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے بھی سینچری بنائی، وہ 123 رنزبناکرریٹائرڈہوئے ۔