پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ  واشنگٹن کے وزیر صحت مقرر

66

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کی ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر عمیر شاہ 21 دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ
واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے۔ڈاکٹر شاہ 2013ء سے ہیریس کانٹی میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔کووڈ 19 پر کام کرنے سے پہلے ڈاکٹر عمیر شاہ ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔