فضائی مسافروں کے لیے نئی ایس او پیز جاری

265

کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے باعث سول ایوی ایشن نے مسافروں کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن نے نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔ کیٹیگری اے ممالک سمیت 12 سال سے کم عمر، معزور اور خصوصی وفود کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوگا۔

نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹیگری بی ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

جب کہ سی کیٹیگری کے ممالک کے مسافروں کو اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا کے دو ٹیسٹ ہوں گے۔

پاکستان آنے والے جہاز کو جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا۔