سندھ بار نے مطالبات مان لیے ،کراچی بار کا دھرنے کا فیصلہ واپس

125

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بار کے صدر منیر احمد ملک نے کہا ہے کہ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی پر دھرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔انہوں نے یقین دلایا ہے کہ الیکشن ججز کی نگرانی میں ہوگی، ووٹوں کی گنتی ججز کی نگرانی میں ہونگے، بیلٹ پیپر پر امیدوار کی تصاویریں بھی لگائی جائیں گی۔ اس سے قبل سندھ بار کونسل کے انتخابات کے تنازع پر کراچی بار کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ کے اعلان کیا گیا تھا۔ کراچی بار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعرات 19نومبرکو وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے، قیدیوں کو بھی واپس بھیجا
جائے گا، کراچی بار کے تحت ایم اے جناح روڈ پر جنرل باڈی اجلاس کیا جائے گا،سندھ بار کونسل کے انتخابات ضابطے کے تحت ضلعی عدالتوں میں کروائے جائیں، سندھ بار کونسل کے انتخابات ہائی کورٹ میں منعقد ہونے سے وکلا میں تفریق پیدا کی جارہی ہے۔ بعد ازاں کراچی بار کے صدر منیر احمد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین کی یقین دہانی پر ہم نے دھرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔انہوں نے یقین دلایا ہے کہ الیکشن ججز کی نگرانی میں ہونگے، ووٹوں کی گنتی اور دوبارہ گنتی بھی ججز کی نگرانی میں ہوگی، بیلٹ پیپر پر امیدوار کی تصاویریں بھی لگائی جائیں گی۔