انگلینڈ کا مجوزہ دورہ پاکستان رواں برس ممکن نہیں

293

لاہور(مانیٹرنگ /آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال ممکنہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اب ستمبر اکتوبر 2021 میں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے پاکستان آ سکتی ہے۔خیال رہے کہ ای سی بی اور پی سی بی کے درمیان آئندہ سال جنوری میں ٹی 20 سیریز کھیلنے جانے کا امکان تھا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی فیوچر ٹور پروگرام میں مصروفیات کے باعث دورہ ممکن نہیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ فرسٹ الیون کی مصروفیات کے باعث اپنی سی ٹیم بھیجنے پر غور کر رہا تھا۔انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق ای سی بی کے کچھ عہدیداروں نے سی ٹیم بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے ستمبر 2021 میں ممکنہ دورہ کرے گی۔دوسری جانب کرک انفو کے مطابق ٹور کم از کم آئندہ سال ستمبر تک ممکن نہیں ہوسکے گا۔ ایک وجہ یہ ہے کہ کئی کھلاڑی بگ بیش لیگ میں مصروف ہوں گے۔ موجودہ حالات میں چارٹرڈ طیارے سمیت اخراجات کا تخمینہ بھی 8لاکھ پائونڈ سے زیادہ لگایاگیا تھا۔ اب اس ٹور کے لیے آئندہ سال ستمبر کی ونڈو کے بارے میں غور کیاجارہاہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیمیں اس سیریز کو بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے استعمال کرسکتی ہیں۔ اس دوران بورڈز ررابطے میں رہیں گے۔ تاہم حتمی فیصلہ اس وقت کی صورت کو دیکھتے ہوئے کیاجائے گا۔