بھارت نواز کشمیری رہنمائوں پر مودی حکومت کا نیا حملہ

386

نئی دہلی (صباح نیوز)مودی حکومت نے بھارت نواز کشمیری رہنمائوں اور مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر بھارت میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کرنے میں اعانت کا الزام لگایا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کومقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارت نواز سیاسی رہنماوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے کے معاملے میں ‘غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کرنے میں مدد کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت اور افراتفری کا ماحول دوبارہ واپس لانے کی کوشش کرنے سمیت متعدد الزامات عاید کیے۔