کورونا ایک سال کا ہوگیا‘دنیا میں اموات 13لاکھ سے متجاوز

210

بیجنگ /شنگھائی (آن لائن)موجودہ صدی کی خطرناک ترین وبا کورونا وائرس کو ایک سال مکمل ہو گیا‘چین کے شہر ووہان میں 17 نومبر 2019ء کو کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس انفیکشن سے اموات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی‘ کورونا کی دوسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 300 افراد ہلاک جب کہ 5 لاکھ سے زاید افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 32 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔ یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے217 ممالک میں 5 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار لوگوںکو متاثر کر چکا ہے۔