ڈے کیئر سینٹر کی غفلت، بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا

475

بیجنگ: چین کے صوبے ژی جیانگ میں ڈے کیئر سینٹر کی غفلت کے باعث 10 ماہ کا شیر خوار بچہ بڑے حادثے سے بچ گیا، بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ میں واقعہ ڈے کیئر سینٹر میں 10 ماہ کے بچے کو تیراکی (سوئمنگ) سکھاتے ہوئے عملے نے غفلت برتی جس کے نتیجے میں بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا تاہم اب وہ زیر علاج اور تشویش ناک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق والدین بچے کو تیراکی سکھانے کے لیے ڈے کیئر سینٹر لے گئے تھے اس دوران 10 ماہ کے بچے کی لائف جیکٹ اس وقت پلٹ گئی جب مرکز کا عملہ اس پر توجہ نہیں دے رہا تھا اور غفلت کے سبب سوئمنگ پول میں بچہ ڈوب گیا جبکہ فوری طور پر  بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ داخل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

روپورٹ کے مطابق کمسن بچہ ساڑھے 3 منٹ تک پانی میں ڈوبا رہا تھا اور وہاں موجود ایک خاتون نے بچے کی ڈوبنے کی اطلاع عملے کو دی جس پر بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب بچے کے والد نے مذکورہ ڈے کیئر سینٹر کے خلاف شکایت درج کروا کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔