بدین نمائشی میچ میں کراچی کی کرکٹ ٹیم فتحیاب

182

بدین(رپورٹ: محمد علی بلیدی)بدین میر غلام محمد خان ٹالپر منی اسٹیڈیم ٹنڈوباگو میں ٹورنامنٹ کا ا فتتاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی رومان رئیس کیا۔ سندھ کے دیہی اور پسماندہ علاقہ ٹنڈوباگو میں پہلے فلڈ لائٹ کرکٹ چیمپین شپ کے لئے انٹرنیشنل معیار کے تیار کئے گے اسٹیڈیم اور ٹرف وکٹس پر جمعہ کے روز ٹورنمنٹ کا نمائیشی میچ کھیلا گیا جبکہ اتوارچیمپین شپ کا افتتاح آل امین کرکٹ کلب کراچی اور بان سعیدآباد کی ٹیم کے درمیان ڈے اینڈ نا ئٹ میچ سے کر دیا گیا.ملک کے پسماندہ اور سندھ کہ دیہی ضلع بدین کے شہر ٹنڈوباگو میں اپنی مدد آپ کے تحت6 ایکڑ اراضی پر تیار کئے جانے والے انٹر نیشنل معیار کے اسٹیڈیم میں 6 فلڈ لائٹس ٹاور پر 126 لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ میر غلام محمد تالپر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی 4 ٹرف وکٹس بھی تیار کی گئی ہیں گراؤنڈ کی تیاری میں 1400 مٹی کے ڈمپر ڈالے کر گراس لگائی گئی علاقے کے عوام اور شوقین کرکٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے اسٹیڈیم کی تیاری میں حصہ لیا ۔کرکٹ چیمپئن شپ میں سندھ کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان 31 میچز ہوں گے.ٹورنامنٹ کے آرگنائزر معروف کرکٹر اور ڈی ایس پی بدین خالد ستمانی کے مطابق پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت اتنے بڑے ٹورنامنٹ اور چیمپین شپ کا نعقاد ہماری ایک بڑی خواہش تھی ۔
جس کی کامیابی کی توقع اور امید ہم یہاں نیشنل اور انٹر نیشنل میچ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں اس کامیاب ایونٹ سے کرکٹ کو فروغ اور مقامی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔میر غلام محمد خان ٹالپر لیگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کلب کراچی اور بھان سعید آباد کے درمیان کھیلا گیا ۔آل امین کرکٹ کلب کراچی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 50اوورز میں 288 رنز بنائے جبکہ بھان سعیدآباد کی کرکٹ ٹیم 289 کے ٹارگیٹ کو مکمل کرنے کہ لئے میدان میں تھی۔ میچ رات گئے جاری رہا۔ کراچی کے نامور کرکٹر احسان علی نے 122 رنز اسکور کیا۔