حیدر آباد: ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے باوجود صفائی ستھرائی نہ ہوسکی

244

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے کے باوجود بھی صحت وصفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی شہر کی اہم ترین علاقوں میں نہ صرف سیوریج کا پانی کھڑا بلکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدستور قائم ہیں اور میئر حیدرآباد کی یاد تازہ رکھے ہوئے ہیں کئی سال سے سخی پیر روڈ پر سیوریج کا پانی جمع گندگی اور کیچڑ نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے شہر کی اہم ترین شاہراہ ہے جبکہ یہ ہی صورتحال ریلوے اسٹیشن حیدرآباد کے قریبی علاقوں کی ہے جہان دوسرے شہر سے آنے والے لوگ باہر نکلتے ہی حیدرآباد کا بھیانک چہرہ دیکھتے ہیں جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں سخی پیر روڈ لیاقت کالونی کے رہائشی افراد نے مسلسل سڑک ناقابل استعمال ہونے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر اور بلدیہ عملہ اندھے ہیں یا یہ صفائی اور سیوریج کا کام ان کے اختیار میں نہیں ہے یا یہاں انسان نہیں بستے، مسلسل کئی سال سے مسئلہ درپیش ہے، پہلے نااہل یوسی چیئرمین کچھ نہیں کرتے تھے اب ایڈمنسٹریٹر بھی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، مسلسل گندے پانی سے مچھر کی بہتات ہے جو کہ بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔