نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے،  نواب ثنا اللہ زہری

862

کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم رکن  نواب ثنا اللہ زہری نے بھی ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ محمد نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نواب ثنا اللہ زہری نے کہاکہ آج سے نواز شریف سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ،نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے،آج سے نواز شریف کی جس حد تک مخالفت ہوسکے گی کریں گے۔

ثنا اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے، اس کےباوجود جنرل عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی، نواز شریف نے باعزت آدمیوں کو بےعزت کرانے کی کوشش کی،ہم بلوچستان کی سرزمین پر رہنےوالے ہیں، خیرات نہیں عزت مانگتےہیں۔

نواب ثناء اللہ نے مزید کہاکہ چیلنج کرتاہوں ن لیگ کےٹکٹ پرایک سیٹ بھی جیت کردکھادیں،پھر بات کریں گے، نوازشریف کی بے رخی شروع سے ہی ایسی تھی، مجھے لوگوں نے کہا تھا نوازشریف سے خیرکی توقع نہ رکھیں۔