قومی ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز آج ہوگا

317

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا 66واں ایڈیشن ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی میزبانی میں آج سے ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ، ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 65 ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق10 ٹیموں نے چیمپئن شپ کے 66ویں ایڈیشن کے لئے کوالیفائی کیا ہے، جس میں نیشنل بینک، سوئی سدرن، پاکستان واپڈا، آرمی، پی آئی اے ، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم، پولیس، ایم پی سی ایل اور صوبہ پنجاب شامل ہیں جبکہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور صوبہ پنجاب کی ٹیموں نے لاہور میں ہونے والی حالیہ ٹرے ہاکی کی چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد 66ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ 20کے فائنل راؤنڈ کیلئے جگہ بنالی تھی تاہم ٹاپ8 ٹیموں میں سے کسی ایک ٹیم کے ڈراپ ہونے کی صورت میں ٹرے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان ائر فورس کو بھی ایونٹ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ایونٹ کو بہتر انداز میں انعقاد کے حوالے سے پی ایچ ایف کی جانب سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لیفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کو پی ایچ ایف ایونٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ مزکورہ چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔