قائداعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب نے کے پی کو شکست دیدی

260

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ 5 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمران ڈوگر74 اور بلاول اقبال نے ناٹ آؤٹ 55 رنز کی اننگز کھیلیں۔ 237 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 56.2 اوورز میں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کامران افضل نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوپنر مصدق احمد 70 اور مہران ابراہیم 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب کے 138 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جلات خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بلوچستان نے ناردرن کوایک اننگز اور 63 رنز سے ہرادیا۔ دوسری اننگز میں 67 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے اسپنر جلات خان نے میچ میں کْل 10 وکٹیں حاصل کیں۔ 206 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ناردرن کے صرف3 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، ضیاد خان نے 81 رنز بنائے۔حیات اللہ نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔