سیکنڈالیون، سینٹرل پنجاب کی کے پی کیخلاف 207رنزکی برتری

340

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں میچ میں سینٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف 207 رنز کی سبقت حاصل کرلی جبکہ اس کی2 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ 5 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے۔عمران ڈوگر 74 اور فرحان خان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر آصف آفریدی 4 وکٹیں حاصل کرچکے ۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب کے 138 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران افضل نے 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور اعتزاز حبیب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں میچ میں ناردرن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 94 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ 206 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام 5وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے ۔ ضیاد خان 59 اور جمال انور بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے جلات خان دوسری اننگز میں اب تک 5 وکٹیں حاصل کرچکے۔اس سے قبل ناردرن کے 169 رنز کے جواب میں بلوچستان نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ اویس ضیاء نے سب سے زیادہ 108 اور اکبر الرحمٰن نے 79 رنز بنائے۔ شہباز خان 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ناردرن کے فرحان شفیق نے 4 جبکہ راجہ فرزان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔