شین واٹسن کا پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

228

سڈنی(جسارت نیوز)سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے پروفیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جذباتی شین واٹسن نے آئی پی ایل کے آخری میچ سے قبل چنائی اسپنر کنگز کے ڈریسنگ روم میں یہ اعلان کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق واٹسن ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت جذباتی تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اس فرنچائز کے لیے کھیلنا ان کے لیے فخر کی بات تھی۔39 سالہ شین واٹسن نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔