پاکستان بمقابلہ زمبابوے: پاکستان کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف

454

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کی پہلی اننگز مکمل ہوگئی۔

زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا تھا۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

زمبابوے کے شان ولیمز نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، برینڈون ٹیلر نے 56 جب کہ سکندر رضا نے 45 رنز بنائے۔

پاکستانی محمد حسنین نے 26 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کی جب کہ موسیٰ خان نے 10 اوورز میں 80 رنز دیے۔