شین واٹسن کا کرکٹ کو الوداع کرنے کا فیصلہ

441

آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈرز شین واٹس نے ہر طرح کی  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ  ایک دو روز میں باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

شین واٹسن دنیا بھر میں ٹی 20لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے تھے۔ انہوں نے 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔

آل راؤنڈ پاکستان سپرلیگ کا بھی حصہ رہے اور پاکستان میں کھیلنے کے لیے بھی آئے۔وہ  پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے رہے ۔

واٹسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں کیا تھا جس میں اُنہوں نے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔