‘لیگی رہنماؤں کوجیلوں میں ملنے والی سہولت کی تفصیل طلب’

511

لاہور: صوبائی وزیر برائے جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیر جیل کا قلمدان سنبھالتے  ہی ن لیگ کے رہنماؤں کو جیل میں ملنے والی  سہولیات کی تفصیل طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیاض الحسن نے وزیر جیل کے عہدے پر  پہلا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جیل حکا م سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو کون سی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں؟

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، پارٹی اورملک کابیانیہ احسن اندازسےانجام دیتارہوں گا۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ،وزیراعلٰی کی قیادت میں پنجاب کی جیلوں کوبحالی کےمراکزبنائیں گے، صوبے کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔