آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

462

راولپنڈی : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو کے دورہ پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی،  ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔