حسین محنتی ودیگر کی سینئر صحافیوں سلیم عاصمی،شکیل حسنین کی وفات پر تعزیت

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی نے روزنامہ جسارت کے سابق چیف رپورٹر شکیل حسنین اور پریس کلب کے سابق صدر سلیم عاصمی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔