عبداللطیف خان آفریدی۔ عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

67

پشاور(اے پی پی)عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ملگری وکیلان کے صدارتی امیدوارعبداللطیف خان آفریدی نے کامیابی حاصل کرلی۔ہرسال عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے انتخابات منعقدکیے جاتے ہیں جس کے لیے روٹیشن کے مطابق ہر صوبے سے صدرکاانتخاب کیاجاتاہے
،اس بار خیبرپختونخواسے عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ملگری وکیلان کے عبداللطیف خان آفریدی اور عبدالستار خان ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے ملگری وکیلان کے عبداللطیف آفریدی نے106 جبکہ ان کے مدمقابل امیدوارعبدالستار خان نے94ووٹ حاصل کیے ۔ اسی طرح ملک بھر سے عبدالستار خان کے795ووٹوں کے مقابلے میں عبداللطیف نے1013ووٹ لے کرآئندہ سال کے لیے عدالت عظمیٰ بارایسوسی ایشن کے نئے صدرمنتخب ہوگئے