جاپانی وزیراعظم کی 2020 ٹوکیو گیمز کے لیے سخت تر ین اقدامات کی ہدایت

167

ٹوکیو (جسارت نیوز)جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سْوگا نے کہا ہے کہ منصوبے کے مطابق اب آئندہ ہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھا م اور سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں ضروری ہیں۔ وزیر اعظم سْوگا نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز 2020 ٹوکیو گیمز کے سرکاری پینل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں ان گیمز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہو گا کہ نسلِ انسانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے مشرقی جاپان میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی متاثر کن بحالی کو ان گیمز کے موقع پر دنیا کو دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔سْوگا نے کہا کہ گیمز سے متعلقہ افراد اور شائقین میں کورونا وائرس انفیکشنز کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا چاہیے۔ جاپانی وزیر اعظم نے سائبر دہشت گردی سے محفوظ رکھنے، سلامتی کو مضبوط بنانے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور دیگر آنے والوں کی نقل و حمل اور امیگریشن کنٹرول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی تمام وزراء کو ہدایت کی۔