سوات میں انصاف سستے بازاروں کی  تیاریاں مکمل ہوچکی، حکیم خان یوسفزئی

228

پشاور (آئی این پی) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں انصاف سستے بازاروں کے قیام کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے جہاں پر تمام سہولیات سے آراستہ سستے بازار پیر کے روز سے قائم کیے جائیں گے جن پر روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیا ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے گی۔