نواز شریف ملک دشمن ہے ، کوئی رعایت نہ دی جائے ، ارباب رحیم

388

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہاکہ نوازشریف نے ملکی اداروں کے خلاف بات کرکے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے ۔عادت سے مجبور نواز شریف نے 1990ء سے لیکر آج تک ہر آرمی چیف اور چیف جسٹس سے ایک سازش کے تحت بلا وجہ جھگڑاکیا ہے۔ کیا سارے آرمی چیف اور چیف جسٹس غلط تھے یا صرف ایک نواز شریف ہی غلط ہیں، اس بات سے قوم بخوبی واقف ہے۔ اداروں کو چاہیے کہ اب اس میں کوئی بھی رعایت نہ برتیں، دوبارہ اس ملک دشمن پر اعتماد کرکے اس کو چھوٹ نہ دیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سارے پاور اپنے پاس رکھنے کے چکر میں ملک کے ساتھ کھیل کھیلا۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اس طرح کا عمل کرنے پر سخت سزا بھگتنا پڑی لیکن مسلم لیگ ن کا لیڈر جس کا تعلق پنجاب سے شاید اس سے نرمی برتی
جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکا، اسرائیل اور بھارت‘ پاکستان کو پھر سے تتر بتر کرنا چاہتے ہیں جس میں نواز شریف آلہ کار بن رہے ہیں ۔